الحمرا کے اسٹنٹ محمد نواز شاہ (مرحوم)کیلئے دعا مغفرت

الحمرا کے اسٹنٹ محمد نواز شاہ (مرحوم)کیلئے دعا مغفرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے اسٹنٹ محمد نوازشاہ کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعاکا اہتمام کیا گیا۔چیئرمین الحمرا تو قیر ناصر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایمانیدار اور فرض شناس ملازم تھے،انھوں نے ہمیشہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ آرکائیو محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزصبح صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل و دیگر افسران نے بھی دعا میں شرکت کی۔

مزید :

کلچر -