صنم جنگ کی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

صنم جنگ کی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

لاہور (فلم رپورٹر) ڈراموں اور ماڈلنگ کے بعد صنم جنگ نے مارننگ شو کی میزبان کے طور پر شہرت حاصل کی۔مگر مارننگ شو کرتے ہوئے انہوں نے ڈراموں کو چھوڑ دیا اور اب 4 سال بعد ان کی چھوٹی اسکرین پر بطور اداکارہ پھر واپسی ہورہی ہے۔جاگو پاکستان جاگو نامی مارننگ شو تو کچھ عرصے پہلے ختم ہوگیا تھا جس کے بعد سے صنم جنگ غائب تھیں۔اب معلوم ہوا ہے کہ وہ ایم ڈی پروڈکشنز اور عدنان صدیقی کے مل کر بنائے جانے والے ڈرامے میں 4 سال بعد جلوہ گر ہو رہی ہیں۔اس ڈرامے میں صنم جنگ کے ساتھ اداکارہ زاہد احمد بھی کام کریں گے اور انہوں نے ہی گزشتہ دنوں انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس ڈرامے کو فرقان خان ڈائریکٹ کریں گے ۔

جبکہ اس کی کاسٹ میں عفان وحید، زاہد احمد اور وہ شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا اس ڈرامے کی کہانی ہم تینوں کے گرد گھومتی ہے اور یہ سسپنس، ڈراما اور محبت جیسے جذبوں کا اظہار کرتا ہے جس میں زاہد اور عفان نے بہترین کام کیا۔اس ڈرامے کا نام اور نشر ہونے کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے، جسے نورا مخدوم نے تحریر کیا ہے۔

مزید : کلچر