بابا گامایار سرکار کے عرس پر فن کا مظاہرہ کیا،شفیق لوہار

بابا گامایار سرکار کے عرس پر فن کا مظاہرہ کیا،شفیق لوہار

لاہور(فلم رپورٹر) معروف فوک گلوکار شفیق لوہار مرید کے میں ہونیوالے بابا گامایار سرکار کے عرس پر فن کا مظاہرہ کیا ، تین دن جاری عرس کی تقریبات میں زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے لیے بڑی سعادت کی بات ہے کہ مجھے ان کے مزار پر حاضری دینے کا شرف ملا جہاں میں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیامیرے ہمراہ فن قوالی کا بڑا نام استاد شیر علی و مہر علی اور نذیر اعجاز نے بھی پرفارم کیا ے ،اور میں لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے عرس میں ہونیوالی ہماری پرفارمنس کو بے حد پسند کیا ،جس کی مجھے بے حد خوشی ملی ،انہوں نے کہا کہ لوگوں کی طرف سے ملنے والی پزیرائی میرے لیے سرمایہ ہے جس کو میں نہیں بھول سکتا،

مزید : کلچر