ملکی مفاد حکومتی احکامات اڑن چھو، کیبل آپریٹرز آئی پی ایل دکھانے میں مصروف

ملکی مفاد حکومتی احکامات اڑن چھو، کیبل آپریٹرز آئی پی ایل دکھانے میں مصروف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)حکومت کی جانب سے ملک میں آئی پی ایل( انڈین پریمئر لیگ) میچز دکھانے پر پابندی کے باوجود کیبل آپریٹر میچ دکھارہے ہیں بھارت سے کشیدگی کے باعث پاکستانی حکومت نے پاکستان میں ان میچز کو دکھانے پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا اور کیبل آپریٹرز کو بھی اس حوالے سے ا حکامات جاری گئے تھے پیمرا کی جانب سے کہ میچز نہ دکھائیں جائیں مگراس کے باوجود میچز دکھانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارت نے اپنے ملک میں پاکستان سپر لیگ میچز دکھانے پر پابندی عائد کی تھی مگر اس کے باوجود پاکستان کیبل آپریٹرز میچ دکھارہے ہیں اس حوالے سے شہریوں کاکہنا ہے کہ حکومت نے بہت اچھا فیصلہ کیا تھا میچز پاکستان میں نہ دکھانے کا مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہاجبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں بھی بھارت کی اس لیگ کے میچز نہیں دیکھنے چاہئیں۔ اور کیبل آپریٹرزکو بھی اس فیصلے پر عمل درآمدکرنے کی ضرورت ہے یہ پاکستان کے ساتھ یک جہتی ہے کیونکہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھتا اس لئے آئی پی ایل میچز پر پابندی بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے ایسے کیبل آپریٹرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ کیبل آپریٹرز میچز نہ دکھائے شہر بھر کے کیبل آپریٹرزانڈین پریمئر لیگ کے میچز دکھارہے ہیں جبکہ ا س حوالے سے کیبل آپریٹرزکا موقف یہ سامنے آیا ہے کہ وہ میچز عوام کے پرزور اصرار پر دکھارہے ہیں کیونکہ لوگ ان کومجبور کرتے ہیں مگر ان کی کوشش یہ ہی ہوتی ہے کہ وہ ان میچز کو کیبل پر نشرنہ کریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی