دفتر خارجہ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے نام تجویز کردئیے

دفتر خارجہ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے نام تجویز کردئیے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے نئی مثال قائم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اراکین کی تقرری کے عمل میں وزارت خارجہ کو شامل کرلیا۔واضح رہے کہ تقرری کے عمل کے لیے آئین کے تحت مقررہ مدت پہلے ہی رواں ماں کے آغاز میں ختم ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ کی ایڈیشنل سیکریٹری آمنہ بلوچ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں بلوچستان اور سندھ سے ای سی پی اراکین کی خالی نشستوں کے لئے 3، 3 نامزدگیوں کی تجویز دی گئی ہے۔اس خط میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے صوبے سے ای سی اراکین کی نامزدگیوں کے لیے ٹیکنوکریٹ اور بلوچستان کے سابق ایڈووکیٹ جنرل ڈاکٹر صلاح الدین مینگل، بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمود رضا خان اور قومی احتساب بیورو کے سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل راجا عامر عباسی کے ناموں کی تجویز دی گئی۔صوبہ سندھ سے حکومت نے سابق جوڈیشل ممبر (کسٹمز ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج) محمد ندیم قریشی، سندھ ہائی کورٹ کے سابق رجسٹرار جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اسلام ا?باد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) نورالحق قریشی کے ناموں کی تجویز دی۔

دفتر خارجہ

مزید : صفحہ اول