کیلیفورنیا، سفید فام نسل پرست نے مسجد نذر آتش کردی ، ایک شخص زخمی

کیلیفورنیا، سفید فام نسل پرست نے مسجد نذر آتش کردی ، ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سفید فام نسل پرست نے مسجد کو نذر آتش کردیا تاہم آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں واقع دارالارقم مسجد پر نامعلوم نسل پرست دہشت گردوں نے حملہ کرکے نذر آتش کردیا تاہم مسجد میں موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا جس کے باعث مسجد کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح مسجد کو نذر آتش کرنے والے دہشت گرد نے مسجد کی دیوار پر سپرے سے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کا حوالہ بھی دیا جس میں 50مسلمان بے گناہ شہید کیے گئے تھے۔میڈیا کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایسکونڈیڈو کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مقامی اور وفاقی حکومت واقعے کی تحقیقات نفرت آمیز اور نسل پرستی کی بنیادوں پر کررہے ہیں تاہم پولیس ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ آور نے سپرے سے لکھا کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد میں صبح 3 بجے ہونے والی آتشزدگی کے دوران ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دارالارقم مسجد کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچا۔
مسجد/آتشزدگی

مزید :

صفحہ اول -