ہو سکتا ہے نریندرمودی مستقبل میں میر واعظ کی جماعت پر بھی پابندی لگادے

ہو سکتا ہے نریندرمودی مستقبل میں میر واعظ کی جماعت پر بھی پابندی لگادے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سابق وزیر خارجہ سر دار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر جب بھی مشکل پڑتی ہے تو کبھی وہ پاکستانی بارڈر پر چھیڑ چھاڑ شروع کردیتا ہے تو کبھی کشمیری جماعتوں پر غیر قانونی پابندی لگا دیتا ہے اس سے پہلے بھی اس نے کشمیر کی متحرک جماعت اسلامی پر پابندی لگائی اب جے کے ایل ایف پر پابندی لگائی ہے اور ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں وہ میر واعظ عمر فاروق کی جماعت حریت پر بھی غیر قانونی پابندی لگادے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تین مضبوط جماعتیں اور آوازیں ہیں جن میں سید علی گیلانی ‘ نوجوان یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق جب جب بھارت پر کڑا وقت آیا ہے تواس نے ان لیڈروں کو نظر بند اور گرفتار بھی کیا ہے اور ان جماعتوں پر پابندی بھی لگائی ہے لیکن بھارت کے اس غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدام کا اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہئے ۔
سر دار آصف احمد علی

مزید :

صفحہ اول -