پابندی مودی کی انتخابی حکمت عملی کا حصہ الیکشن جیتنے کیلئے وہ اندھاہو چکاہے

پابندی مودی کی انتخابی حکمت عملی کا حصہ الیکشن جیتنے کیلئے وہ اندھاہو چکاہے

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سر دار عتیق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کے قول و فعل اور حرکات نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک انہتا پسند ملک کے وزیراعظم ہیں الیکشن جیتنے کے لئے وہ اندھے ہو چکے ہیں اور کشمیریوں کی بڑی جماعت جے کے ایل ایف پر پابندی ان کے انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ جے کے ایل ایف کشمیریوں کی جدوجہد کرنے والی جماعت ہے اور اس جماعت کے لیڈر یاسین ملک نے کشمیریوں کی جدوجہد کے لئے آواز بلند کی ہے لیکن انہیں اسی بات کی سزا دی جارہی ہے پہلے ان کو گرفتار کیا گیا اور پھر ان کی جماعت پر پابندی لگادی گئی بھارتی وزیراعظم کے اس غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کا اقوام متحدہ اور امریکہ کو نوٹس لینا چاہئے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے ۔

مزید : صفحہ اول