بھارتی وزیراعظم مودی اپنی پالیسوں سے ہر روزبے نقاب ہو تاجارہا ہے

بھارتی وزیراعظم مودی اپنی پالیسوں سے ہر روزبے نقاب ہو تاجارہا ہے

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ نے کہا ہے کہ پہلے بھارت نے وہاں پر امن جدوجہد کرنے والی جماعت اسلامی پر پابندی لگائی اور اب جے کے ایل ایف پر پابندی لگائی اس جماعت کی تاریخ بھی جدوجہد سے بھری پڑی ہے جس وقت کشمیر میں جماعت اسلامی پر بھارت نے پابندی لگائی تھی تو اسی دن یہ بات سامنے آنا شروع ہو گئی تھی کہ مودی اب وہاں کی دوسری جماعتوں پر بھی پابندی لگائے گا ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی اپنی پالیسوں سے روز بے نقاب ہو تا ہے جو کچھ وہ اپنی افواج کے زریعے کشمیر میں کروارہا ہے اب امریکہ اور اقوام متحدہ کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے بالخصوص امریکہ جو انسانی حقوق کا علمبردار بنتا ہے اسے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیوں نظرنہیں آرہی ہیں ۔

مزید : صفحہ اول