اے پی این ایس کا صمصام بخاری کے اعزاز میں ظہرانہ

اے پی این ایس کا صمصام بخاری کے اعزاز میں ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( رپورٹ و تصاویر عمر شریف) اے پی این ایس نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری کے اعزاز میں فلیٹیز ہوٹل کے ایمریلڈ ہال میں ظہرانہ دیا جس میں ر وز نامہ پاکستان کے مجیب الرحمن شامی ‘ عمر مجیب شامی ‘ عثمان شامی ‘ سر مد علی ‘ مومن علی آغا‘ عابد عبداللہ ‘ جمیل اطہر‘ سجاد بخاری ‘ ممتاز طاہر ‘ نوید چودھری ‘ محسن ممتاز ‘ عرفان اطہر‘ سید ممتاز شاہ‘ رحمت علی رازی‘ عطاالرحمن ‘ رحمن محمود خان ‘ نایاب حیدر ‘ سکندر لودھی ‘ عرفان اشرف و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مجیب الرحمن شامی اور سرمد علی نے خطاب کرتے ہوئے اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جس پر صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اخباری صنعت کی مشکلات سے آگاہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات مومن علی آغا کے ساتھ ملکر کام کریں گے اور جلد ہی وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کرکے اخباری صنعت کے مسائل جلد حل کروائیں گے ۔