وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) ہو گا ، اجلاس میں بیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریف کریں گے ۔ کابینہ لاہور نئی دہلی بس سروس معاہدے میں توسیع کا جائزہ لے گی اس کے علاوہ سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری پر بھی غور کئے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں وفاقی کابینہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے گی جبکہ پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا۔کابینہ پاکستان سکھ گوردوارہ بربندھک کمیٹی کی تشکیلِ نو کا بھی جائزہ لے گی۔

مزید : صفحہ اول