قتل کے مقدمات کاچار روز میں فیصلہ ،عدالتیں یکم اپریل سے کام شروع کریں گی

قتل کے مقدمات کاچار روز میں فیصلہ ،عدالتیں یکم اپریل سے کام شروع کریں گی

لاہور(نامہ نگار)یکم اپریل سے قتل کے مقدمات کے فیصلے 4روز میں کرانے کے لئے پراسیکیوشن نے قتل کے اْن مقدمات فہرستیں بنانی شروع کردی ہیں ۔جن کی سماعت آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر قتل کے مقدمات کے فیصلے چار روز میں کرنے کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھرکی سیشن عدالتوں میں ایک ایک ماڈل کورٹ کا قیام عمل میں لانے کے لئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ یہ عدالتیں یکم اپریل سے اپنا کام باقاعدہ شروع کردیں گی۔ سیشن کورٹ لاہورمیں ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن کی عدالت کوماڈل کورٹ کا درجہ دے دیا گیاہے ۔

مزید : علاقائی