کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں میں ملوث 18ملزموں کی ضمانتوں میں توسیع

کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں میں ملوث 18ملزموں کی ضمانتوں میں توسیع

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن نوید رضا بخاری نے کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے کیس میں ملوث 18ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 23اپریل تک ملتوی کردی ۔عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو آئندہ سماعت پر تفتیشی کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔عدالت میں اینٹی کرپشن کی طرف سے محکمہ اوقاف کے 18ملازمین ناصراقبال ،ذوالفقار، عرفان وغیرہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے مذکورہ کیس کا ریکارڈ طلب کررکھا تھا تاہم اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اس کیس میں تفتیش جاری ہے۔مزید مہلت دی جائے جس پر فاضل جج نے کیس کی سماعت مذکورہ بالا حکم کے ساتھ آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی ۔ملزموں پراینٹی کرپشن نے اوقاف کے ملازمین کے خلاف اوقاف کی لیز پر دی جانے والی زمین پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید : علاقائی