ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کو سہولیات نہ دینے پرکیٹرنگ مالک کیخلاف 20لاکھ کاہرجانہ دائر
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے پیسے دیئے جانے کے باجود ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے پرروسا کیٹرنگ کلب کے مالک کے خلاف20لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا۔عدالت نے مذکورہ مالک سے 23 اپریل تک جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزارسمیع الدین نے دائر مذکورہ بالادعویٰ میں موقف اختیار کیاہے اس نے اپنے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں 700سے زائدافراد کو مدعوکیا۔مذکورہ کیٹرنگ کی جانب سے مہمانوں کو سہولیات نہیں دی گئیں۔مہمانوں کوپانی فراہم نہیں کیا گیااور دیگر اشیاء بھی وقت پر نہیں دی گئیں۔جس سے سائل کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اس پر مذکورہ کیٹرنگ کے مالک کو شکایت کی گئی لیکن اس نے بات سننے سے انکار کردیا۔عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔