ترکی سے ڈی پورٹ 30 ملزموں کو50،50ہزار روپے جرمانے اورتابرخاست عدالت قید کی سزا
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہورملک محمد رفیق نے ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر پاکستان آنے والے 30 ملزموں کو50،50ہزار روپے جرمانے اورتا برخاست عدالت قید کی سزا سنا دی ہے ۔ایف آئی اے نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 30 افراد کولاہورایئرپورٹ سے گرفتارکرکے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا۔وکلا نے موقف اختیارکیا کہ انہیں نوکری دلوانے کاجھانسہ دے کرانسانی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والوں نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایاتھا۔