جوڈیشنل مجسٹریٹ نے غیر حاضری پر نجی بیکری کے مالک کواشتہاری قراردے دیا
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشنل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر نجی بیکرز کے مالک کو اشتہاری قرار دے دیاہے۔نجی بیکرز کے مالک شیخ عمران افضال کی چوہنگ کے علاقے میں واقع فیکٹری سیل ہوئی تھی اور فوڈ اٹھارٹی نے شیخ عمران افضال کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزم شیخ عمران افضال عدالت سے ضمانت کرانے کے بعد پیش نہیں ہوئے۔جس پر فاضل جج نے گزشتہ روز ملزم کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔