مریدکے: تیز رفتار ویگن کی رکشہ کو ٹکر،6 مسافر شدید زخمی

مریدکے: تیز رفتار ویگن کی رکشہ کو ٹکر،6 مسافر شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے (نامہ نگار)شیخوپورہ مریدکے روڈ پر تیز رفتار ویگن کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں رکشہ سوار چھ مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جا تی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریدکے سے شیخوپورہ کی طرف جانے والی تیزر فتار مسافر ویگن نے کھنہ لبانہ کے قریب مسافر رکشے کو ٹکر مار دی۔

جس کے نتیجے میں رکشہ پر سوار چھ مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچایاجہاں ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -