صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

لاہور( کرائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے محروم ۔ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے ملت ٹاؤن میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 18 سالہ ذیشان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور لوٹ کر فرار ہو گئے۔ زخمی ذیشان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر وہاب کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ 55ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے۔ برکی کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر رفاقت اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شالیمار کے علاقے میں 4 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ 10 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکوؤں منور اوراسکی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 20ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، شاہدرہ کے علاقے ڈاکوؤں نے طارق اوراسکی فیملی سے1لاکھ 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات، گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے سبطین اور اسکی فیملی سے 90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ ساندہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر منصب سے 60ہزار اور موبائل فون،سمن آباد سے ڈاکو اشرف سے54ہزار نقدی اور موبائل فون،مغلپورہ میں امیر حسین سے ڈاکو گن پوائنٹ پر20ہزار نقدی اور موبائل فون،گڑھی شاہوسے ڈاکو گن پوائنٹ پروقارسے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فیکٹری ایریا اور گلبرگ سے گاڑیاں اورمصری شاہ، گلشن اقبال اور چوہنگ کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی