تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص قتل

تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص قتل

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں 35 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے گولیاں مارکر قتل کردیا۔مقتول کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے اور یہ پتوکی کا رہائشی ہے۔مقتول شاہد کو دیرینہ دشمنی یا رنجش کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔پو لیس کے مطابق اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی