مغل پو رہ،نہر سے 30سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش برآمد

مغل پو رہ،نہر سے 30سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش برآمد

؂لاہور( کر ائم رپورٹر ) مغل پو رہ کے علا قہ دھرم پورہ نہر سے 30سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس موقع پر کینال روڈ پر لوگوں تانتا بندھ گیا۔ جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ۔اطلاع ملنے پر مغلپورہ پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے نعش کو نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق دھرم پورہ میں واقع نہر میں 30 سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کواطلاع کی ۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے نوجوان کو تشدد کے بعد اسکے گلے میں پھندہ ڈال کرقتل کیا اور لاش نہر میں پھینک دی ۔مقتول کی شناخت کے لئے اس کے فنگرپرنٹ حاصل کرلیے گئے ہیں تاکہ اس کی شناخت ہو سکے ۔

مزید : علاقائی