’’کریم‘‘کی جانب سے غیر اخلاقی اشتہاری مہم پرپنجاب حکومت سمیت دیگرمدعا علیہان کو نوٹس

’’کریم‘‘کی جانب سے غیر اخلاقی اشتہاری مہم پرپنجاب حکومت سمیت دیگرمدعا ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل الرحمن خان نے نجی کمپنی کریم کی جانب سے غیر اخلاقی اشہاری مہم کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔درخواست گزار سدرہ اعجاز کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ نجی کمپنی کریم نے غیر اخلاقی تشہیری مہم شروع کر رکھی ہے، نجی کمپنی نے غیر ائینی طور پر مہم شروع کر رکھی ہے، پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ، یہ آئین کے آرٹیکل 2اور 31کی خلاف ورزی ہے، نجی کمپنی کو غیر اخلاقی تشہیری مہم روکنے کا حکم دیا جائے۔

’’کریم‘‘ نوٹس

مزید : صفحہ آخر