توہین عدالت کی درخواست پر ریلوے سے 25اپریل کو جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر ریلوے سے 25اپریل کو جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت درخواست پرمحکمہ ریلوے سے 25 اپریل کو جواب طلب کرلیاہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ محکمہ ریلوے نے 2012 ء میں ہیلتھ الاؤنس دینے کا حکم دیاتھا،محکمہ نے 2014ء میں الاؤنس روک کر تنخواہوں سے واپسی کی کٹوتی شروع کر دی ہے،قانون کے مطابق دی گئی مراعات واپس نہیں لی جا سکتیں،عدالت نے الاؤنس دینے اور کٹوتی کی رقم واپس کرنے کا حکم دیاتھا،محکمہ عدالت کے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کر رہاہے،عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت میں سرکاری وکیل نے کہا کہ ملازمین کو عارضی بنیادوں پر دوسرے شعبے میں منتقل کیا گیا تھا،قانون کے تحت عارضی طور پر منتقلی پر ہیلتھ الاؤنس نہیں دیا جا سکتا۔

ریلوے، توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر