جعلی اکاؤنٹس کیس ،ایان علی کے معاون کی ایوان صدر میں تعیناتی کا انکشاف
اسلام آباد(آئی این پی) جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران ایک اور انکشاف سامنے آ گیا،ایان علی کے ساتھ بیرون ملکی دورے کرنے والے شخص مشتاق کوسینیٹر رخسانہ بنگش نے ایوان صدر میں بطور پروٹوکول آفیسر تعینات کروایا گیا۔ذرائع کے مطابق مشتاق نامی شخص کی تعیناتی سینیٹر رخسانہ بنگش کے لیٹر پیڈ پر کی گئی اور نیب نے سینیٹر رخسانہ بنگش کا خط بھی حاصل کر لیا۔ذرائع کے مطابق مشتاق نے ایان علی کے ہمراہ 45 دورے کئے اور ماڈل گرل کوائیرپورٹ پر پروٹوکول دلوایا جاتا تھا۔ نیب نے سینیٹر رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔