الخدمت گروپ ڈی ایچ اے نے ممبر سازی مہم شروع کر دی

الخدمت گروپ ڈی ایچ اے نے ممبر سازی مہم شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) الخدمت گروپ ڈی ایچ اے نے ممبر سازی مہم شروع کر دی،DHAکے رجسٹرڈ ڈیلرز ممبر بن سکیں گے،ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،مہم کا مقصد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے بزنس کی پروموشن اور کاروبار کو درپیش مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینا ہے ،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق صدر الخدمت گروپ ڈی ایچ اے میاں طلعت احمد نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ممبر سازی مہم کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں ان کا کہنا ہے کہ الخدمت گروپ رئیل اسٹیٹ کے بزنس کی نمائندگی کرتے ہوئے DHAکے رجسٹرڈ ڈیلرز ممبران پر مشتمل ہے جس نے ہمیشہ بزنس پارٹنر کی بہتری ،ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ،الخدمت گروپ ایک خدمت کی تاریخ ہے جس نے ڈیلرز برادری کے دکھ درد میں شریک ہونا اپنا فرض سمجھتا ہے ،میاں طلعت احمد نے بتایا کہ ہم اپنے احباب کے مسائل سے آگاہ ہیںٖغلط فہمیاں جنم لے رہی ہیں ہم اپنی برادری کے ایک ایک دوست کے پاس جائیں گے ان کے گلے شکوے سنیں گے اور انہیں سینے سے لگائیں گے،میاں طلعت احمد نے ڈی ایچ اے کے دوستوں کو ایک تسبیح میں پروئیں گے، الخدمت گروپ ڈی ایچ اے کے ساتھیوں کا ہے رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -