تحریک انصاف کے وزراء کی بیان بازی اندھوں کا شور ہے، نفیسہ شاہ

تحریک انصاف کے وزراء کی بیان بازی اندھوں کا شور ہے، نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آئی این پی ) پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وزراء کی بیان بازی اندھوں کا شور ہے،ڈالر روپے کو کچل رہا ہے نیرو چین کی بانسری بجا رہے ہیں،اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ روپے کی قیمت گرنے سے قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ۔بے نامی وزیراعظم کی پالیسی ملک کو مقروض اور قوم کو بدحال کرنا ہے۔عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے بعد بجلی کے بل عوام کی چیخیں نکالیں گے۔
نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -