اومنی گروپ کامقدمات کی تفصیل معلوم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اومنی گروپ کامقدمات کی تفصیل معلوم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (آئی این پی ) اومنی گروپ نے خاندان کے خلاف مقدمات کی تفصیل معلوم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمر مجید نے درخواست میں کہا ہے کہ میرے اور میرے خاندان کے خلاف کیا کیا اور کتنے کیس ہیں، کچھ پتہ نہیں، نیب اور ایف آئی اے سے مقدمات کی تفصیل اور نوعیت مانگی جائے، بین الاقوامی فرم سے اپنی کمپنیز کا آڈٹ کرانے کیلئے تیار ہیں، نمر مجید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے۔

مزید : صفحہ آخر