سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت طے پانے والے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت طے پانے والے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت طے پانے والے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پیر کووزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری والے منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت طے پانے والے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو محکمانہ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر