فیصل آباد،گولی لگنے سے 3بچوں کی ماں قتل،شوہرگرفتار

فیصل آباد،گولی لگنے سے 3بچوں کی ماں قتل،شوہرگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(جنرل رپورٹر)تین بچوں کی ماں سر میں گولی لگنے سے ہلا ک ہوگئی، پولیس نے قتل کے شبہ میں شوہر کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ،تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد ڈی بلاک کا رہائشی رضوان ولد اکرم کی شادی کراچی میں شوکت مسیح کی 26سالہ بیٹی حنا فا طمہ سے ہوئی تھی جس نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کر کے اس سے شادی کی تھی‘ محمد رضوان کپڑے کی کٹنگ کا کام کر کے گزر بسر کرتا تھا دونوں میاں بیوی میں گھریلو ناچاقی رہتی تھی ،حنا فاطمہ کے سر میں گولی لگنے کے باعث اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی خاتون دم توڑ گئی، شوہر نے ہسپتال میں ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا تین بچے ہیں بڑے سات سالہ بیٹے سے اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں بیوی کی موت واقع ہوئی۔
فیصل آباد قتل

مزید :

صفحہ آخر -