پیپلزپارٹی عوامی حقوق کیلئے جنگ لڑتی رہیگی ‘ مرتضیٰ محمود ‘ مصطفی محمود ‘ ممتاز علی چانگ

پیپلزپارٹی عوامی حقوق کیلئے جنگ لڑتی رہیگی ‘ مرتضیٰ محمود ‘ مصطفی محمود ‘ ...

صادق آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود ‘مخدوم سید مصطفی محمود ‘مخدوم سید عثمان محمود ‘ممتاز علی چانگ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

‘ رئیس نبیل احمد‘ ضلعی صدر پی پی سردار حبیب الرحمن گوپانگ نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا جھانسہ دیکر خطہ کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ملتان کو جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ بنا کر یہ تاثر دیاجارہا ہے کہ صوبہ کا قیام جلد عمل میں لایاجائے گا، غیر یقینی کی صورتحال میں جنوبی پنجاب کے عوام کا پھر جان بوجھ کر صوبہ کے نام پر استحصال کیاجارہا ہے ، انھوں نے کہاکہ حکومت نے الیکشن سے قبل جو عوام کیساتھ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر، ایک کروڑ نوکریاں اور دیگر سہولیات کیساتھ ساتھ جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کر کے نہ صرف عوام کے ووٹ کی پرچی کا مذاق اڑایا بلکہ مستقبل کے حوالے سے خود کو عوام کی نظروں میں گرا دیا، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود ‘تعمیر وترقی کیلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کرتی رہے گی ،سابقہ دور حکومت میں صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے جب بہاول پور صوبہ بحالی کیلئے پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کروائی تو اس وقت کی حکومت کی بہاول پور صوبہ بحال کرنے کی بجائے گونوگو کی صورتحال پیدا کر کے بہاول پور صوبہ بحالی پر کوئی اقدامات نہ اٹھائے ، یقیناًجنوبی پنجاب صوبہ کے سیکرٹریٹ کا قیام بھی ایسا ہی دکھائی دیتا ہے پیپلزپارٹی عوام کی جماعت اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ۔

جنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر