ملتان میں جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

ملتان میں جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر )فوڈ اتھارٹی کی نااہلی‘ شہر بھر میں فراڈ کمپنیاں معروف برانڈز کے نام کاپی کرکے مضر صحت جوس بنانے لگیں ‘عدالتی بیلف کے ہمراہ چھاپہ مار کر جعلی جوس بنانے والی فیکٹری (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پکڑلی گئی۔ ذرائع کے مطابق معروف جوس بنانے والی فیکٹری الحبیب فوڈز کے برانڈز تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ19کسی کے قریب واقع فیکٹری میں بنائے جارہے تھے جس پر فوڈ کمپنی نے عدالتی بیلف کے ذریعے چھاپہ لگوا کر فراڈ کمپنی کو جوس بنانے سے روکتے ہوئے مالکان کی طلبی کے احکامات جاری کردےئے۔ عدالتی بیلف نے فیکٹری مالکان کو 30مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے‘واضح رہے کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے موثر کارروائیاں نہ ہونے کے باعث گرمی کا سیزن آتے ہی جعلساز مافیا متحرک ہوگیا ہے شہریوں نے ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سے معروف برانڈز کی نقل کرکے جعلی اشیائے خوردونوش بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔