سانحہ نیوزی لینڈ افسوسناک ،یوسف رضا گیلانی ،سازش کے تحت امن خراب کرنیکی کوشش کی گئی ،جاوید ہاشمی

سانحہ نیوزی لینڈ افسوسناک ،یوسف رضا گیلانی ،سازش کے تحت امن خراب کرنیکی کوشش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ دین اسلام امن و بھائی چارے کا دین ہے جس میں سختی یا زبردستی کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے دنیا میں تیزی سے پھیلتے ہوئے مذہب کا نام دین اسلام ہے حضرت علیؓ کا شمار نبی کریم ؐکے قریب ترین اور قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے آپ نے اشاعت و تبلیغ اسلام کے لئے نہ صرف اہم کردار ادا کیا بلکہ بے شمار قربانیاں بھی پیش کیں حضرت علیؓ کی جر ات وبہادری کے (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

چرچے عام تھے آپ نے بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا اگر ہم نے دینا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا سانحہ نیوزی لینڈ افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن ایسے حالات میں نیوز لینڈ کی وزیر اعظم کا کردار خوش آئند ہے جسے امت مسلمہ نے قدر کی نگا ہ سے دیکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم حسینؓ کمیٹی ملتان کے صدر سید اصغرعباس نقوی کی جانب سے مقامی میر ج کلب میں منعقدہ دستر خوان ابو طالب کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ حضرت علی جر ات و بہاادری کے پیکر ،اور مبلغ اسلام تھے آپ کی بہادری کی وجہ سے مسلمانوں نے کئی لڑائیوں میں فتوحات نصیب ہوئی جبکہ آپ کی جرات کے باعث اسلام کا پیغام دور دور تک پھیلا انہوں نے کہاہے کہ دنیا کے کسی بھی مسلمان کو حضرت علی کی ذات سے کوئی اختلافات نہیں ہیں اگر کسی کو کوئی اختلاف ہے تو و ہ مسلمان نہیں ہے یوم حسین کمیٹی ملتان کے صدر سید اصغر حسین نقوی نے کہاہے حضرت علی کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اگر ہم حضرت علی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہاہے کہ سوچی سمجھی سازش کے ذریعے ملک میں دہشت گردی کرکے امن خراب کرنے کوشش کی گئی اس دہشت گردی میں ہم نے اپنے ہزاروں افراد کو قربان کیا لیکن اس کے باوجود امن کا راستہ نہ چھوڑا کیونکہ یہی درس حسینی ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم فخر محسوس کرتے ہیں اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر ،ممبر صوبائی اسمبلی محمدندیم قریشی ،ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری ،سابق اراکین اسمبلی بابو بفیس احمد انصاری ،محمد عثمان بھٹی سمیت ملک عدنان ڈوگر،آصف رفیق رجوانہ،شکیل لابر ،علامہ غلام مصطفی انصاری ،سیدجعفر علی شاہ ، ادیب حیدر عابدی ڈاکٹر کلیم عباس ،شبر عباس نقوی ،سجاد حسین نقوی نے شرکت اور خطاب کیا۔
گیلانی