زکریا یونیورسٹی ‘ کیمسٹری کانفرنس کل سے شروع ‘ غیر ملکی سائنسدانوں کی شرکت متوقع

زکریا یونیورسٹی ‘ کیمسٹری کانفرنس کل سے شروع ‘ غیر ملکی سائنسدانوں کی شرکت ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام تین روزہ کیمسٹری کانفرنس کل 27 مارچ کو شروع ہوگی جس میں چین ، جرمنی ، سعودی عرب ، اردن اور فلسطین سے سائنسدان شرکت کریں گے. انسٹیٹیوٹ آ ف کیمیکل سائنسز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ محمود نے بتایا ہے کہ کانفرنس میں اندرون ملک سے تقریبا 150 سائنسدان اس کانفرنس میں(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

اپنی جدید تحقیقات پیش کریں گے. جبکہ تقریبا 800 مندوبین کی شرکت متوقع ہے. کانفرنس کے پہلے روز افتتاحی اجلا س میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک شرکت کریں گے.کانفرنس میں شرکاء کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے تین متوازی سیشنز ترتیب دیے گئے ہیں. جن میں سائنسدان اپنے تخصص کے اعتبار سے اپنے اپنے سیشنز میں مقالا جات پیش کریں گے.یاد رہے کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری کا تعلق بھی شعبہ کیمیاء سے ہے .وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری رائیل سوسائٹی آف کیمسٹری یو کے اور کیمیکل سوسائٹی پاکستان کے تاحیات فیلو ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر