شادن لُنڈ ‘ سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار ‘ تفتیش شروع

شادن لُنڈ ‘ سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار ‘ تفتیش شروع

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان)قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث مہتاب عرف مولہو گرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق مہتاب عر ف مولہو نے 2018میں تھانہ تونسہ صدر کے علاقہ موضع پڑدان شرقی میں محمد ارشاد کھوسہ اور مقصود احمد کھوسہ جوکہ موٹر سائیکل پر کلیری سے تونسہ جا رہے تھے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

راستہ میں ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر موٹر چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمد ارشاد کھوسہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ساتھی مقصود احمد کھوسہ زخمی ہو گیا اسی طرح دو ماہ قبل شادن لُنڈ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں کھاد ڈیلر حافظ عبدالمجید صنم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور 70لاکھ روپے نقدی بھی ساتھ لے گئے اس کے علاوہ ڈکیتی اور رہزنی کی کئی وارداتیں جن کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں واضح رہے کہ مہتاب عرف مولہوحساس ادارے کا ملازم تھا اور جب بھی چھٹی پر آتا کوئی نہ کوئی سنگین واردات کرکے جاتا اور وہاں اپنی حاضری شو کراتا رہا جس کے باعث ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہ ہوئی آخر کار آر پی او اس معاملہ میں سنجیدہ ہوئے اور ایس ایس جی اعلیٰ افسران کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خفیہ طریقہ سے تحقیقات کرائی سچ ثابت ہونے پر مہتاب عرف مولہو کو پولیس کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مہتاب عرف مولہو کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیاہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر