ویڈیو کیوں بنائی ‘ ٹریفک وارڈن ‘ ڈولفن فورس اہلکار کا صحافی پر تشدد

ویڈیو کیوں بنائی ‘ ٹریفک وارڈن ‘ ڈولفن فورس اہلکار کا صحافی پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار )ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس نے نجی چینل کے رپورٹر کو ویڈیو بنانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سی پی او ملتان نے ایکشن لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردہا۔اورایس ایس پی اپریشن محمد کاشف اسلم کو انکوائری افسر مقرر کر دیا (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

معلوم ہوا ہے ابدالی روڈ پر گزشتہ شب ٹریفک وارڈن اور شہری کی ے درمیان کاغذات موٹر سائیکل کا نا ہونے پر توں تکرار جاری تھی اسی دوران نجی چینل کے ایک رپورٹر ہاں گیا جس نے ٹریفک وارڈن اور شہری کے درمیان توں تکرار ہونے کے بعد ختم ہونے پر ویڈیو فلم بنانی شروع کردی۔ٹریفک وارڈن نے ڈولفن فورس کو بلا لیا۔جنہوں نے آتے ہیں نجی چینل کے رپورٹر کا موبائل فون کھینچ لیا۔دھکے دیناشروع کر دیا۔مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ ڈی ایس پی کینٹ و دیگر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جائے وقوع پر ابتدائی معلومات اکٹھی کیں اور اسی دوران ملتان نے مذکورہ معاملے کی انکوائری کرنے کے لئے ایس ایس پی آپریشن محمد کاشف اسلم کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے۔ جن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اصل حقائق کو سامنے رکھ کر انکوائری کریں قصور وار کو اس کی سزا دی جا سکے. اور ساتھ ہی ٹریفک وارڈن اور ڈولفن فورس کے جوانوں کو معطل کردیاہے۔