محکمہ ایکسائز پنجاب کی سمارٹ کمپیوٹرائزڈ کارڈ بنانیوالی مشین خراب‘ امور ٹھپ‘ سائلین خوار

محکمہ ایکسائز پنجاب کی سمارٹ کمپیوٹرائزڈ کارڈ بنانیوالی مشین خراب‘ امور ...

ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب کی سمارٹ کمپیوٹرائزڈ کارڈ بنانے والی مشین خراب ہوگئی ملتان سمیت صوبہ بھر کے گاڑیوں کے ملکیتی ہزاروں سمارٹ کارڈ کا(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

اجراء ٹھپ جس کے باعث سائلین خوار ہوکر رہ گئے ہیں ذرائع کے مطابق 28 فروری سے جمع کروائے گئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے کیسز میں سے اب تک ایک سمارٹ کارڈ بھی جاری نہ ہوسکا ہے مشین کی خرابی کی وجہ سے ملتان آفس کے 11 ہزار 170 سمارٹ کارڈ۔ وہاڑی آفس کے 2500 سمارٹ کارڈ۔ خانیوال کے2100 سمارٹ کارڈ اور لودھراں کے 625 سمارٹ کارڈ تعطل کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے فی سمارٹ کارڈ کی فیس 530 روپے مقرر کی گئی تھی تاہم ملک کے سب سے بڑے صوبے کے لئیے ایک مشین کی خریداری اور متبادل کے لئیے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل باعث تعجب ہے دوسری طرف سائلین نے محکمہ ایکسائز کے اس تاخیری عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ملکیتی ثبوت نہ ہونے کے باعث وہ گاڑیوں کی خریداری پر لاکھوں روپے خرچ کرنے اور حکومتی ڈیوٹیز کی ادائیگی کے باوجود اپنی گاڑیاں سڑک پر لانے سے قاصر ہیں انہوں نے صوبائی وزیر ایکسائز اور سیکرٹری ایکسائز سے مطالبہ کیا ہے کہ سمارٹ کارڈ جاری کرنیوالی مشین کو جلد درست کرکے سائلین کو ریلیف دیا جائے جبکہ متبادل مشین کا بھی انتظام کیا جائے۔

مشین خراب

مزید : ملتان صفحہ آخر