میپکو میں میٹروں کا بحران ‘ نئے کنکشنوں کی ہزاروں درخواستیں ادھرادھر

میپکو میں میٹروں کا بحران ‘ نئے کنکشنوں کی ہزاروں درخواستیں ادھرادھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر ) میپکو ریجن میں میٹروں کی کمی دور نہیں کی جاسکی ہے۔ میپکو انتظامیہ کے دعووں کے باوجود نئے کنکشنوں کی ہزاروں درخواستیں التواء کا شکار ہیں۔ خراب اور جلے ہوئے میٹروں کی تبدیلی بھی تعطل کا شکار ہے۔ ہزاروں درخواست گزار مجموعی طور پراربوں روپے کی ادائیگی کے باوجود(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کنکشنوں کے حصول سے محروم ہیں۔ بجلی کی سب سے بڑی تقسیم کار کمپنی میں نئے کنکشنوں کی درخواستیں چار ماہ کی مدت سے تعطل کا شکار ہیں جبکہ اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا جارہا ہے اور درخواست گزاروں کو مختلف حیلے بہانوں سے ٹرخایا جارہا ہے۔ گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں سے جلنے اور خراب ہونے والے میٹروں کی تبدیلی بھی نہیں ہوسکی ہے۔ ان صارفین سے ڈیمانڈ نوٹسز کے ذریعے رقوم بھی وصول کی جاچکی ہیں اور ان سے ایوریج بلنگ بھی وصول کی جارہی ہے جو صارفین کے استعمال شدہ یونٹس سے بہت زیادہ ہیں۔ کمپنی کے سب ڈویژنل افسروں نے خراب اور جلنے والے میٹروں کے صارفین سے تحریری اقرارنامے لکھوارکھے ہیں جس میں میپکو کی بلنگ کو من و عن قبول کرنے کی تحریر لکھوائی گئی ہے۔
میٹر بحران