وہاڑی ‘ 3 ڈاکوؤں کا میڈیسن کمپنی کی وین پر حملہ ‘ سیلزمین شدید زخمی

وہاڑی ‘ 3 ڈاکوؤں کا میڈیسن کمپنی کی وین پر حملہ ‘ سیلزمین شدید زخمی

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)شہراور گردو نواح میں ڈاکوؤں کی لوٹ ماربڑھ گئی،حاصلپور روڈ اڈا احمد آباد کے قریب 3 مسلح ڈاکوؤں کی نجی میڈیسن کمپنی کی وین کو کو روکنے کی کوشس،نہ رکنے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

پر ڈاکوؤں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی الٹ گئی،ڈرائیور وین الٹنے سے جبکہ سیلزمین فائرنگ سے شدید زخمی تفصیل کے مطابق تھانہ لڈن کی حدود میں اڈا احمد آباد کے قریب 3مسلح ہیلمٹ پوش ڈاکو موٹرسائیکل سواروں نے نجی میڈیسن کمپنی کی وین کو رکنے کا کہا ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے وین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور گاڑی الٹ گئی گاڑی الٹنے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے نجی میڈیسن کمپنی کا سیلز مین اشرف نامی شخص فائرنگ سے جبکہ انیس نامی ڈرائیور گاڑی الٹنے سے زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لڈن نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی شہریوں اظہر، رحیم اللہ، عمیر شمیم، و دیگر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی اور گردونواح میں ڈاکوؤں سرعام لوٹ مار کر رہے ہیں اور معصوم شہریوں کی جانوں ومال سے کھیل رہے ہیں پولیس مکمل طور پر وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہے انہوں نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر