چوک سرور شہید، نواحی گاؤں کے مزدوری کیلئے سعودی عرب جانیوالے باپ، بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

چوک سرور شہید، نواحی گاؤں کے مزدوری کیلئے سعودی عرب جانیوالے باپ، بیٹا ٹریفک ...

چوک سرورشہید(نمائندہ پاکستان) مزدوری کے لئے سعودی عرب گئے باپ بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، دیار غیر میں وفات کی خبر سے گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔پورا علاقہ سوگوار، (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کے نواحی گاؤں چک نمبر631/TDAکے رہائشی باپ بیٹا محمدر مضان اور رضوان علی جٹ ملاح روزگارکے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم تھے۔گزشتہ سے پیوستہ شب سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک ٹریفک حادثہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔باپ محمد رمضان اور 21سالہ بیٹے رضوان علی کی موت کی خبر جیسے ہی پاکستان ان کے گھر والوں کو ملی گھر میں کہرام مچ گیا۔اور پورا گاؤں سوگوار ہوگیا۔ متوفی محمد رمضان کی بیوہ رضیہ بی بی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ دونوں باپ بیٹا کی میتیں جلد از جلد پاکستان لانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کریں۔

جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر