ضمانتیں خارج ‘ فوڈ انسپکٹر ‘ بلاک افسر گرفتار ‘ تحقیقات کادائرہ وسیع

ضمانتیں خارج ‘ فوڈ انسپکٹر ‘ بلاک افسر گرفتار ‘ تحقیقات کادائرہ وسیع

ملتان( وقا ئع نگار )محکمہ اینٹی کرپشن ملتان کی ٹیم نے فوڈ انسپکٹر اور بلاک افسر کی ضمانتیں خارج ہونے پر گرفتار کر لیا معلوم ہوا ہے اینٹی کرپشن خانیوال نے فوڈ انسپکٹر رانا عمران ولد رانا محمد افضل کے خلاف ایک کروڑ سے زائد کی رقم اور مختلف سامان کا خردبرد کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔جو گرفتاری کے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ڈر سے روپوش ہو گیا۔بعدازاں ملزم نے عدالت سے ضمانتیں کروائی جو خارج ہو گئی۔جس پر ملزم کو گرفتار کر لے گیا مزید براں انٹی کرپشن لودھراں نے محکمہ جنگلات کے بلاک افسر عبدالطیف جس نے سرکاری خزانے کونقصان پہنچایا۔ اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔انٹی کرپشن کی ٹیم نے عبدالطیف ملزم کو گرفتار کر لیا ہے دونوں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ضمانتیں خارج

مزید : ملتان صفحہ آخر