روجھان میں چھوٹو گینگ دوبارہ متحرک ‘ وارداتیں شروع ‘ علاقے میں خوف

روجھان میں چھوٹو گینگ دوبارہ متحرک ‘ وارداتیں شروع ‘ علاقے میں خوف

روجھان (نمائندہ پاکستان) روجھان میں چھوٹو گینگ کی باقیات کی سرگرمیاں نہ تھم سکیں‘ مسلح ڈاکووں نے بدلی روڈ پر ڈکیتی کی نیت سے موٹر سائیکل چھننے کی کوشیش ،مزاحمت میں دوافراد زخمی تفصیل کے مطابق سرکل روجھان میں چھوٹو گینگ کی باقیات اشتہاریوں کی سرگرمیاں نہ تھم سکی موٹر سائیکل چھننے کی واردات کا سلسلہ جاری چھوٹو گینگ کی بقایات اشتہاری مسلح ڈاکووں نے روجھان کے علاقہ عمر کوٹ کی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

حدود بدلی روڈ پر ناکہ لگا کر موٹر سائیکل چھننے کی کوشیش کی مزاحمت کرنے پر چھوٹو گینگ کی بقایات اشتہاریوں نے صدیق اور لیاقت پر فائر کھول دیا جس پر دونوں شدید زخمی ہوگئے زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکووں نے صدیق اور لیاقت سے موٹر سائیکل روکنے کا اشارہ کیا مگر موٹر سائیکل سوار نے موٹر سائیکل روکنے کی بجائے موٹر سائیکل روکنے کی رفتار بڑھا دی جس پر مسلح ڈاکووں نے فائر کھول دئیے جس سے دونوں افراد زخمی ہوگء فائرنگ کی آواز سن کر پولیس موقع پر پہنچی مگر چھوٹو گینگ کے اشتہاری ڈاکووں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو اہلکاروں نے زخمیوں صدیق اور لیاقت حسین کو شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو راجن پور ریفر کردیا گیا واضح رہے کہ روجھان کے کچے میں چھوٹو گینگ کے ساتھی سندھ سے واپس آکر پناہ گزین ہوگئے ہیں اور واداتیں کررہے ہیں اسی ہفتے میں چھوٹو گینگ کے بقایات اشتہاری ڈاکووں نے موٹر سائیکل چھننے کی معتدد وارداتیں کرچکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر