صوبائی حلقہ 218 میں ضمنی الیکشن ‘ بیلٹ پیپرز و پولنگ کا سامان آج ملتان پہنچے گا

صوبائی حلقہ 218 میں ضمنی الیکشن ‘ بیلٹ پیپرز و پولنگ کا سامان آج ملتان پہنچے گا

ملتان(خبر نگار خصوصی) ملتان کے صوبائی حلقہ 218 میں ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز و پولنگ کا سامان آج 26 مارچ کو ملتان پہنچے گا جبکہ 31مارچ کو ہونے والی پولنگ کیلئے عملہ کی 2 روزہ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ٹریننگ کا آج آخری روز ہے۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 218 کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور بیلٹ پیپرز کراچی سے ملتان روانہ بھی کردئیے گئے ہیں جو کہ آج شام تک ملتان کے الیکشن کمیشن دفتر پہنچ جائیں گے۔ اسکے علاوہ انتخابات میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے سرکاری اساتذہ و اہلکاروں کی 2 روزہ ٹریننگ کا گزشتہ روز پہلا دن تھا جو کہ آج اختتام پزیر ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ 30 مارچ کو عملے کو پولنگ کا سامان حوالے کردیا جائے گا جس کے بعد 31 مارچ کو پولنگ ہوگی۔

ضمنی الیکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر