250 زرعی گریجوائٹس کو اراضی سے محروم کرنے سے متعلق رٹ درخوِاست پر نیلامی روکنے کاحکم ‘ پنجاب حکومت سے جواب طلب

250 زرعی گریجوائٹس کو اراضی سے محروم کرنے سے متعلق رٹ درخوِاست پر نیلامی روکنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے 250 کے لگ بھگ زرعی گریجوایٹس کو ناجائز قابضین قرار دینے اور الاٹ شدہ 6 ہزار کنال اراضی سے محروم کرنے سے متعلق رٹ درخواست (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

پر یکم اپریل کو حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے نیلامی روکنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں 250 زرعی گریجوایٹس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے تمام زرعی گریجوایٹس کو کھیتی باڑی کیلئے فی کس ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی دینے کا اعلان کیا تھا جس پر تونسہ شریف میں 250 کے لگ بھگ زرعی گریجوایٹس کو 6000 کنال کی اراضی الاٹ کی گئی جس پر انہوں نے کھیتی باڑی شروع کر دی مگر اب حکومت اس رقبے کو نیلام کرکے دوسرے افراد کو فروخت کرنا چاہتی ہے جبکہ انہوں نے گندم کاشت کی ہوئی ہے اور انہیں ناجائز قابضین قرار دیا جا رہا ہے جو کہ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔
زرعی گریجوائٹس