میپکو ریجن :صارفین پر بجلی گرانے کی تیاریاں افسروں کا خفیہ حکم بے نقاب
ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں صارفین پر زائد یونٹس ڈالنے اور اووربلنگ کی تیاریاں کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق جدید ترین(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ہینڈ ہینڈلنگ یونٹ (ایچ ایچ یو) طریقہ کو بھی مات دینے کی تیاری کرلی گئی ہے اور میٹر ریڈرز کو ریڈنگ کے ہر بیچ (Batch) میں ایک ہزار اضافی یونٹس ڈالنے کے ’’احکامات‘‘ سامنے آئے ہیں۔ ہائیڈرو یونین کے بعض عہدیدار بھی اس غیرقانونی اقدام میں آپریشنل افسروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ہائیڈرو ورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان کے نام لکھے گئے خط میں میٹر ریڈرز نے کہا ہے کہ یہ غیرقانونی پریکٹس میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے نوٹس میں لائی جائے اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں کیونکہ اگر یہ سلسلہ اور پریکٹس نہ روکی گئی تو آئندہ مہینوں میں صورتحال مزید خراب ہونے اور صارفین پر ناجائز یونٹس ڈالنے اور اووربلنگ کا سلسلہ زور پکڑ جائے گا۔