زرعی ترقی میں نئی ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ،ڈاکٹر آصف علی

زرعی ترقی میں نئی ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ،ڈاکٹر آصف علی

ملتان(سپیشل رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتما م پہلی آسٹریلیا پاکستان انٹر نشنل کا نفر نس دوسرے اور آخری روز بھی منعقد کی گئی ۔ کانفرنس کے آخری روز وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور و ریٹائرڈ آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین نے کی جبکہ آ سٹر یلیا ، کینیڈا اور انگلینڈسے آ نے وا لے زرعی سا ئنسدا نو ں نے بھی شرکت کی۔پہلی آسٹریلیا پاکستان(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

انٹر نیشنل کانفرنس آن ویٹ فار فوڈ سکیورٹی منعقد کروانے کا بنیادی مقصد گندم کی اہمیت اجاگر کرنا تھا ۔ گندم پاکستان کی سب سے اہم فصل ہے جس کا استعما ل پاکستان میں سب سے زیادہ ہوتا ہے ۔بہترین انسانی صحت کیلئے گوشت کے ساتھ ساتھ گندم کا استعمال ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ جو گندم ہم استعمال کر رہے ہیں وہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوں ۔ کانفرنس میں بین الاقوامی زرعی سائنس دانوں نے اپنے اپنے ملکوں میں گندم اگانے کے طریقے اور ان میں استعما ل ہونے والی کھادوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی تاکہ پاکستان میں بھی ان تجربات کی روشنی میں کام کیا جائے اور صحت مند معاشرہ وجود میں آئے ۔ اس کے علاوہ انٹر نیشنل کانفرنس کے دوسرے روز مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے بزنس آئیڈیاز کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے۔کانفرنس میں گندم کی فصلوں کی پیداوار کو درپیش مسائل پانی کی کمی ، گرمی کی شدت اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشنز بھی دی گئیں۔ انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ مو جو دہ حکو مت زرا عت کی اہمیت کو مد نظر ر کھ کر اقدا ما ت کر ر ہی ہے جس کہ بہتر ین نتا یئج سا منے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پورے ہفتے میں جامعہ میں انٹر نیشنل کانفررنسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نئی ٹیکنالوجی اور زراعت کے بارے میں نئے آئیڈیاز کو کسانوں تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جا معہ میں منعقد کی جا نے والی تین کا نفر نسز کے اختتا م پر ہم فا رمرز ڈے کا انعقا د کر وائنگے جس میں ان کا نفر نسز سے حا صل ہو نے وا لی سفا رشات اور تجا ویزا ت اردو میں کسا نو ں کو پڑھ کر سنا ئی جا ئیں گی۔ اس کے علاوہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا سے آنے والے زرعی سائنسدانوں نے کہا کہ آ سٹر یلیا میں مو جو د ٹیکنا لو جی کو پا کستا ن میں متعا رف کر وانے کے لیے اقدا ما ت کیے جا رہے ہیں تا کہ گند م کی فصل کو بہتر کیا جا سکے ۔جبکہ اس مو قع پرڈا کٹر ر چر ڈ ,پر وفیسر ڈا کٹر ہر بن سنگھ، Dr.Thistlethwaite،ڈاکٹر ہرپندر سنگھ رندھاوا کینیڈا، ڈا کٹر نکولس (انگلیڈ)،ڈا کٹر عطا الر حما ن (آ سٹر یلیا ) ڈ اکٹر عزیز الرحمن (فیصل آبا د )،پروفیسر ڈاکٹر آفتاب بشیر ، ڈاکٹر رضوانہ مقبول ، ڈا کٹر شفقت سعید ،ڈاکٹر ذوالفقار علی ، ڈاکٹر حماد ندیم طاہر ، ڈاکٹر عرفان بیگ، ڈاکٹر اشفاق احمد و د یگر موجو د تھے۔

ڈاکٹر آصف

مزید : ملتان صفحہ آخر