ریلوے پولیس کی جدید فورس بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ‘ واجد ضیاء

ریلوے پولیس کی جدید فورس بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ‘ واجد ضیاء

ملتان ( سٹاف رپورٹر )آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیاء نے کہا ہے کہ ریلوے پولیس کو جدیدفورس بنانے کے لئے تمام وسائل بروکارلائیں گے۔پولیس ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔ گزشتہ روزریلوے پولیس لائن ملتان میں ریلوے پولیس ملازمین کے دربار خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کوچاہیے کہ وہ ریلوے کی بہتری کے لیے اپنا کرداراداکریں ‘پولیس(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ملازم مسافروں کے محفوظ سفر کے ضامن ہیں‘ اس لئے اپنے فرائض ذمہ داری سے سرانجام دیں۔ملازمین کے مسائل سے واقف ہیں‘ انہیں حل کریں گے۔ دربار میں ڈویژن بھر سے آئے پولیس ملازمین نے چھٹی،محکمانہ سزا میں معافی،تبادلے و تعیناتی سے متعلق اپنے مسائل آئی جی کو پیش کئے جن پر انہوں نے موقع پراحکامات جاری کئے۔قبل ازیں ایس پی ریلوے پولیس آفس میں ایس پی شاہدنوازنے آئی جی کو ملتان ڈویژن پولیس کی کارکردگی،درپیش مسائل،زیرتفتیش مقدمات بارے بریفنگ دی۔آج ریلوے پولیس بعد ازاں ملتان ایکسپریس کے ذریعے واپس واپس روانہ ہوگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر