بغیر ٹکٹ مسافروں کی یلغار محکمہ ریلوے کو موہانہ کروڑوں کا نقصان

بغیر ٹکٹ مسافروں کی یلغار محکمہ ریلوے کو موہانہ کروڑوں کا نقصان

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ریلوے حکام کے دعووں کے برعکس ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی شرح کم نہ ہو سکی ۔ ٹی سی آرز‘گارڈ زاور(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ریلوے پولیس اہلکار بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں ۔چیکنگ ٹیموں کے چھاپوں کی اطلاع کا ’’مکمل نظام موجود‘ حکام سب اچھا کی رپورٹیں دینے لگے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان ڈویژن سمیت ملک بھر میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی شرح کم ہونے میں نہیں آرہی ہے ۔ ٹرین گارڈ‘ ٹی سی آراو رپولیس اہلکار بغیر ٹکٹ مسافروں کو بٹھالیتے ہیں اور ان سے ’’ نذرانہ ‘‘ وصول کرتے ہیں ۔ اس پریکٹس سے محکمہ ریلوے کو ہر ماہ کروڑوں روپے نقصان ہو رہا ہے ۔ محکمہ ریلوے کے افسران سمیت چیکنگ ٹیموں کے چھاپوں کی پیشگی اطلاع ملنے کا سسٹم موجود ہونے کے باعث کرپٹ ریلوے ملازمین بغیر ٹکٹ مسافروں کو نزدیکی سٹیشن کی ٹکٹ تھما دیتے ہیں ۔ واضح رہے کہ محکمہ ریلوے کے افسران بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف مہم میں چند مسافروں کو پکڑکر کارکردگی شو کردیتے ہیں ۔ اس بارے میں رابطہ کرنے پر ریلوے حکام نے بتایا کہ اب بغیر ٹکٹ ریلوے مسافروں کو صرف جرمانہ ہی نہیں ہوگا بلکہ انہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیاجائے گا اور مقدمات درج کئے جائیں گے۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر