گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہونیوالا طالبعلم امتحان میں حاضر

گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہونیوالا طالبعلم امتحان میں حاضر

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)نواحی گاوں 34 ڈبلیو بی کے رہائشی نوجوان عزم و ہمت کی مثال بن گیا گہرے کنوئیں میں گرکر شدید زخمی ہونے کے باوجود طالب علم نے اپنے نویں کے امتحان کو چارپائی پر لیٹ کر جاری رکھا تفصیل کے مطابق نواحی گاوں 34ڈبلیو بی کا رہائشی نہم کلاس کا طالب علم نزاکت حسین چند روز قبل گھر میں کام کرتے ہوئے گہرے کنوئیں میں گرگیا اور شدید زخمی ہوگیا، ہاتھ اور پاؤں بھی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ٹوٹ گئیایک ہاتھ اور پاوں پر پلستر بھی چڑھا ہوا ہے لیکن اس باہمت نوجوان نے اپنے زخموں اور چوٹوں کو خاطر میں نہ لاتے ملتان بورڈ نہم جماعت کا امتحان دینے امتحانی سنٹر چارپائی پر پہنچ گیا پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول 34 ڈبلیو بی رمضان لڑکا نے کہا کہ نزاکت حسین ہمارے سکول کا محنتی اور قابل طالب علم ہے امتحانات کی تیاری اسکی بھرپور تھی والدین اپنے بیٹے کو چار پائی پر اٹھاکر امتحانی سنٹر پر لے آتے ہیں جہاں پر یہ باہمت بچہ چارپائی پر ہی لیٹ کر اپنا پیپر حل کرتا ہے یہ باہمت بچہ دوسرے طالب علموں کیلئے بھی اعلی مثال ہے سکول ٹیچر انعام الحق نے کہا کہ باہمت لوگ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں نزاکت حسین کی ہمت نے ہمارا دل باغ باغ کر دیا اسکی ہمت اور عزم نے دوسرے طلباء کے مثال بنا دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر