کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں اور پتنگ بازوں کیخلاف اسمبلی میں قراردادیں

کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں اور پتنگ بازوں کیخلاف اسمبلی میں قراردادیں

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔دریں اثناء (ن) لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہر میں پتنگ بازی کے شوق کی آڑ میں کیمیکل شدہ دھاتی ڈور کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں تیز کیمیکل ڈور سے معصوم شہریوں کے گلے کٹنے،زخمی ہونے کے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں جو کہ قانون کی جھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔قاتل ڈور کی خریدوفروخت اور سرعام استعمال انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1