غیر قانونی منڈ میں آپریشن ، 60دکانیں مسمار، 11کنال جگہ واگزار

غیر قانونی منڈ میں آپریشن ، 60دکانیں مسمار، 11کنال جگہ واگزار

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور نے تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر بنی منڈی کو مسمار کر دیاہے۔منڈی میں بنی60دکانوں کو گرا دیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران 11کنال جگہ کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔آُپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے آُپر؂یشن کی نگرانی کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے آپریشن کو سراہا ہے۔اس حوالے سے شہریوں نے آپریشن پر خوشی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1