حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی، عابد صدیقی

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی، عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی ساری توانائیاں اپوزیشن کو دبانے میں مصروف ہیں ملکی تاریخ میں مہنگائی بد ترین شکل اختیار کر چکی ہے۔

عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا جا رہا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام نظر آ رہی ہے، قیام امن سمیت تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں ووٹ کی طاقت پر یقین نہ رکھنے والے انتہا پسندوں، دہشت گرد عناصر کا قلع قمع کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے اسے دہشت گردوں کے متعلق سنجیدگی سے سوچنا ہو گا جمہوریت کے استحکام، ملک کو ترقی پسند بنانے کیلئے عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1